اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد20 ہزار 170 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 462 ہو گئی۔ادھرامریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 735 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 68 ہزار 598 سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 2 سو سے زائد ہو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 14 ہزار 109 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ5 ہزار 593 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 22 افراد انتقال کرگئے جن میں کراچی کے ڈاکٹر فرقان بھی شامل ہیں، بیرون ملک سے پنجاب آنے والوں میں 17 سے 35 فیصد مسافروں کا کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ملک میں کورونا ٹیسٹوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 524ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں124 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 7 ہزار 465 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 130 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 129 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ180 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار218 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 21 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 364 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 393 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 71 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 35 لاکھ 66 ہزارسے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 11 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 735 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 68 ہزار 598 سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 2 سو سے زائد ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 315 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 400 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے۔
سپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 164 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 200 سے زائد ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 174 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 28 ہزار 884 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔
فرانس میں بھی کورونا نے مزید 135 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 800 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر گئی۔جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 840 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 61 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی۔ایران میں کورونا نے مزید 47 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ایران میں کورونا سے اب تک 97 ہزار424 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار دو سو سے بڑھ گئی ہے۔