• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مورو کے نزدیک قمرالدين چانڈیو تھانے کی حد میں گاٶں نواب سابقی کے رہواسی 65 سالا غلام مصطفیٰ چانڈيو کو نامعلوم مسلح افراد نے گولياں مار کر قتل کردیا۔

May 4, 2020

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نيوز ٹائيم، مورو سندھ )

مورو کے نزدیک قمرالدين چانڈیو تھانے کی حد میں گاٶں نواب سابقی کے رہواسی 65 سالا غلام مصطفیٰ چانڈيو کو نامعلوم مسلح افراد نے گولياں مار کر قتل کردیا۔
ایسا اطلاع ملنے پر حد کی پوليس جاۓ واردات پر پہنچ کر مقتول غلام مصطفیٰ چانڈیو کی نعش کو اپنی تحويل میں لیکر تعلقہ ہاسپیٹل مورو پہنچایہ، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے مقتول غلام مصطفیٰ چانڈیو کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش کو وارثوں کے حوالے کیا گیا۔
مقتول غلام مصطفیٰ چانڈيو کے وارثوں کا کہنا ہے کہ غلام مصطفیٰ چانڈيو درگاھ بودلو شريف پر زيارت کے لئے گیا ہوا تھا، جو واپس اپنے گاٶں میں موٹر سائيکل پر آتے ہوۓ اسے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر کے گولياں مار کر قتل کر کے فرار ہوگۓ تھے اور ہمیں غلام مصطفیٰ چانڈیو کی نعش ملی ہے۔
مقتول غلام مصطفیٰ چانڈیو کے وارثوں نے مزید کہا کہ رات گھر نہ پہچنے پر ہم نے اس کی تلاش کی مگر غلام مصطفیٰ چانڈيو گھر نہیں آیا اور اس کا موبائل نمبر بھی بند تھا، ہماری کسی کے بھی ساتھ دشمني نہیں ہے۔
غلام مصطفیٰ چانڈيو کو کس نے قتل کیا ہے اور یہ واقعہ کیسے ہوا ہے اس کی ہمیں کوئی بھی خبر نہیں ہے، ہم کيس بعد میں داخل کروائيں گے۔
جبکہ پوليس نے ابتدائی رپورٹ داخل کی ہے اور مزید جاچ کر رہی ہے۔