• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہم اپنے شہداء اور مرحومین کو نہیں بھولے ۔ایس پی اشتیاق حسین آرائیں

May 4, 2020

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) ہم اپنے شہداء اور مرحومین کو نہیں بھولے ۔ایس پی اشتیاق حسین آرائیں
ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آئی جی ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد کی ہدایت پر ایس پی سیکٹر این۔55 اشتیاق حسین آرائیں کی زیر نگرانی،ایس پی آفس سیہون میں لائن آفیسر انسپکٹر شیر زمان ناریجو نے سیکٹر این۔55 کے مرحوم سب انسپکٹر ممتاز ڈاھری کے بیٹے اجمل ڈاھری کو ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے راشن دیا ۔ اپنے بیان میں ایس پی اشتیاق حسین آرائیں نے بتایا کہ ہم اپنے شہیدوں اور مرحومین کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ۔ ان کی خدمات کو فراموش نہیں کرتے۔ اور انکے خانوادے کی ہر ممکن مدد کرتے رہتے ہیں۔