سکھر( رپورٹ امداد علی گل کلوڑ ) پرانہ سکھر میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی، خاتون سمیت تین افرادزخمی، زخمیوں کو مقامی اسپتال لے جایا گیا تفصیلات کے مطابق پرانہ سکھر کے علاقے دبہ روڈ پر واقع ایک عمارت کی دوسری منزل کی چھت دھماکے سے گر گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون دلشاد بیگم زوجہ محمد انور پٹھان عمر 56 سال ، عبدالرحمان ولد مختیار پٹھان عمر 25 سال ، محمد انور پٹھان زخمی ہوگئے چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی سمیت دیگر رضاکار اداروں کے اہلکار اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے فوری طور پر ریسکیو کرکے زخمیوں کو سول اسپتال سکھر پہنچایا بتایا جاتاہے کہ عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا کہ اچانک آج اس کی دوسری منزل کی چھت آگری ۔