• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خصوصی پرواز کے ذریعے جنوبی کوریا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

May 6, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز جنوبی کوریا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے-8873 کے ذریعے سیو¿ل سے 132 مسافر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔قواعد و ضوابط کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر متعین وفاقی وزارت صحت کی خصوصی ٹیموں کے اراکین نے وطن پہنچنے والے مسافروں کی سکریننگ اور طبی جانچ کی۔

ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کو اس کے بعد محکمہ صحت کی خصوصی ٹیموں نے مختص ہوٹل میں قائم کیے جانے والے قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا۔ قرنطینہ سینٹر سے محکمہ صحت کی ٹیموں کے اراکین نے تمام مسافروں کے سیمپلز لیے جنہیں ٹیسٹ کے لیے متعلقہ سینٹر میں بھیج دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جن مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آئیں گی انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن جن مسافروں کی رپورٹ مثبت آئیں انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔