• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکھر میں کرونا کا ایک اور مشتبہ مریض چل بسا،

May 6, 2020

سکھر( رپورٹ امداد علی گل کلوڑ )سکھر میں کرونا کا ایک اور مشتبہ مریض چل بسا، 24 گھنٹے میں فوت ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی، تفصیلات کے مطابق سکھر کے سول اسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں داخل بھوسہ لائن کا مکین ایک 35 سالہ مریض سنتوش کمار ولد موہن لعل چل بسا مریض کو گذشتہ روز تشویش ناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا تھا اور اسے کرونا ہونے کے شک میں آئسو لیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا ڈاکٹرز کے مطابق اس میں کرونا ہونے کی علامت موجود تھیں سکھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا کے شک میں فوت ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے گذشتہ روز سکھر کے علاقے سوکھا تالاب کی مکین ایک خاتون مسمات شاہدہ مغل بھی سکھر سول اسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں فوت ہوگئی تھیں۔