• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نہروں میں نہانے پر پابندی کے باوجود بجلی اور گرمی کے ستائے نوجوانوں نےنہروں کارخ کر لیا

May 8, 2020

سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )نہروں میں نہانے پر پابندی کے باوجود بجلی اور گرمی کے ستائے نوجوانوں نےنہروں کارخ کر لیا ، نوجوانوں کی نہر میں چھلا نگیں اور مستیاں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں موسم گرما کے شروع ہوتے ہی سکھرالیکٹرک پاورکمپنی(سپیکو )کیجانب سے لاک ڈاو¿ن اور رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے اعلان کے با وجودسکھرمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی واقع ہوئی ہے بجلی اور گرمی کی وجہ سے شہریوں خصوصا روزےداروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورگرمی کی وجہ سے سکھر کے نوجوانوں نے ضلع سکھر کے مختلف نہروں اور کینالوں میں نہانے پر قلم 144 کے تحت عائد پابندی کے باوجود نہروں کا رخ کر لیا ہے اوردریائے سندھ کی مختلف نہروں اور کینالوں پر نہانے میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں پابندی کے باوجود نہروں پر نہانے والے عمل پر شہری حلقوں نے سکھر انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں پر عائد پابندی پر عملدر آمد کراتے ہوئے نوجوان نسل کی زندگیاں محفوظ بنائی جائے۔