• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکھر میں جزوی لاک ڈاﺅن تجارتی وکاوباری مارکیٹوں تک محدود

May 8, 2020

سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )سکھر میں جزوی لاک ڈاﺅن تجارتی وکاوباری مارکیٹوں تک محدود ، بازاروں میں لوگوں کا ہجوم برقرار، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی سکھر میں 47 ویں روز بھی جزوی لاک ڈاﺅن برقرار رہا شہر سکھر میں جاری لاک ڈاو¿ن صرف کاروباری وتجارتی مراکز،ہوٹلوں سمیت تفریحی مقامات بند ہونے تک محدود دیکھائی دیا، لاک ڈاﺅن کے دوران شہر میں مختلف علاقوں میں خلاف ورزیاں جاری رہی ،شہر کی سڑکوں پرٹریفک بھی معمول کے مطابق رہا ،گذشتہ روز سکھر میں کرونا وائرس کےبڑھتے ہوئے کیسز بھی شہریوں کو گھروں میں قید نہیں کر سکے ہیں شہریوں کی جانب سے بازاروں اور سڑکوں اور گلیوں و محلوں میں بلا خوف و خطر چہل پہل جاری ہے اور بازاروں میں افطاری کی تیاریوں سمیت پولیس کو رشوت دیکر دکانوں کے شٹر کھول کرکے لوگوں کو سامان فروخت کے سلسلے میں رش بھی حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے یہاں تک کہ شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی پر بھی مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔دوسری جانب سکھر انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاو¿ن پر عمدرآمد کرانے کیلئے مختلف مقامات پر اہلکار تعینات ہیں۔