سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )ماہ رمضان کے مقدس ایام و لاک ڈاو¿ن کی صورتحال کے دوران سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر نہیں بنائے جا جاسکے بلدیہ اعلی سکھر اور پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی مسلسل نااہلی کی وجہ سے شہر کے مختلف رہائشی و کاروباری مرکز اسٹیشن روڈ،سوکھا تالاب، مقام روڈ ،حسینی روڈ ، مائیکرو کالونی،پرانہ سکھر،گڈانی پھاٹک روڈ ،تانگہ اسٹینڈ،بھوسہ لائن،نمائش چوک،نیو پنڈ ،پولیس لائن،آغا بدر الدین کالونی،سائیٹ ایریا ،گولیمار،ریجنٹ ،واٹر ورکس روڈ ودیگر رہائشی و تجارتی مراکز میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر جمع ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں م نالیوں اورگڑوں کی بھی صفائی نہ ہونے پر ڈرینج کا گندہ پانی علاقہ مکینوں کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا شکایت کے باوجود شہریوں کا کوئی پرسان حال نظر نہیں آتا رمضان المبارک کے مقدس ایام کے دوران شہر میں صفائی ستھرائی سمیت ڈرینج کے ناقص انتظامات پر شہریوں نے گہری تشویش اور سکھر میونسپل کارپوریشن،سکھر انتظامیہ،پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی سندھ،صوبائی وزیر صحت،وزیر بلدیات ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، سکھر ضلعی چئیرمن،مئیر سکھر،میونسپل کمشنر،یوسیز چئیرمین ،وارڈ کونسلر سمیت دیگر سے نوٹس لیکر شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔