• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

رمضان المبارک کے مقدس ایام کے آغاز کے ساتھ ہی فروٹ اور سبزی کے نرخوں میں اضافہ

May 8, 2020

سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) رمضان المبارک کے مقدس ایام کے آغاز کے ساتھ ہی فروٹ اور سبزی کے نرخوں میں اضافہ ،شہریوں کی قیمتیں سن کر چیخیں نکل گئیں،بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث منافع خوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مضان المبارک کے مقدس ایام کے آغاز کے ساتھ ہی فروٹ اور سبزی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ،شہریوں کی قوت خرید جواب دے گء،سبزی و فروٹ فروشوں نے قیمتیں کئی گنا بڑھاتے ہوئے حکومت کی جانب سے کارروائی کے کھوکھلے دعوﺅں کو روند دیاہے سیب ، خربوزہ ، تربوز، کیلا سمیت سٹابری وغیرہ کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ جاری ہے جبکہ سبزیوں میں پیاز ، ا?لو ،کریلا ، بھنڈی اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں 20 سی25 روپے از خود اضافہ کر دیا گیا ہے 200 روپے فروخت ہونیوالی کھجور 300 روپے جبکہ 250 روپے فی کلو فروخت ہونیوالی کھجور 500 روپے تک جا پہنچی ہے ، اسی طرح بالترتیب خوردونوش کی دیگر اشیائآٹا، تیل گھی ، انڈے، دالوں کی قیمتوں میں بھی 10 سے 15 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے رمضان کے آغاز کیساتھ ہی مہنگائی کی صورتحال کے حوالے سے غریب محنت کشوں کا کہنا ہے کہ باقی ممالک میں اسلامی تہوار امیں اشیاء خوردنوش سستی کر دی جاتی ہیں مگر پاکستان میں ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے خودساختہ مہنگائی کر کے روزہ داروں کو لوٹا جاتا ہے ،جیسے ہی رمضان کی مقدس گھڑیاں شروع ہوتی ہیں تو مفاد پرست عناصر رحمتوں ، برکتوں کے مبارک مہینے میں شہریوں سے دعائیں لینے کی بجائے لوٹ مارکا بازار گرم کردیتے ہیں ،شہر کی سماجی ، مذہبی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ سندھ ، ڈپٹی کمشنر،مئیر سکھر ، چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و¿ دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے ایام میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کے نرخوں میں کمی کی جائے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ شہر کے ساتھ دیہاتوں ، قصبوں میں رہنے والے غریب و سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی رمضان کی خوشیوں و حکومتی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔