لاہور(نمائندہ خصوصی) پی سی بی قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آج کرے گا،سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آج کرے گا،چیف سلیکٹرمصباح الحق نے 19سے20 کھلاڑیوں پر مشتمل فہرست تیار کرلی۔
سی ای او پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ تینوں فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ میں ترجیح دی جائے گی،آئندہ کنٹریکٹ بھی تین مختلف کٹیگریز پر ہی مشتمل ہوگا،وسیم خان نے کہاکہ سنٹرل کنٹریکٹس کی منظوری چیئرمین پی سی بی دیں گے۔
بورڈ کی طرف سے اس بار کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافہ پر غورکیا جا رہا ہے،سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔