• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نے ششی کپور کے ساتھ برسوں قبل لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کردی

May 13, 2020

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ماضی کے بھارتی اداکار ششی کپور کے ساتھ برسوں قبل لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لاک ڈائون کے دوران پرانی تصویروں کا البم دیکھتے ہوئے یہ یادگار تصویر ان کی آنکھوں کے سامنے سے گزری۔

کیپشن میں انہوں نے تصویر سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ تصویر میں وہ ششی جی، ان کی بیٹی اور میری بہن ممبئی میں موجود ہیں۔عتیقہ اوڈھو نے بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والے ششی کپور کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ششی کپور ایک عظیم انسان اور باصلاحیت اداکار تھے۔انہوں نے بتایا کہ شائستہ مزاج اور پیار کرنے والی طبیعت کے مالک ششی کپور کی وہ آج بھی بہت بڑی مداح ہیں۔ساٹھ اور ستر کی دہائی میں بالی ووڈ کو بے شمار سپر ہٹ فلمیں دینے والے اداکار ششی کپور 2017 میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن ان کے چاہنے والے آج بھی ان کی یادیں دلوں سے نہیں بھلا سکے۔