ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکار عامر خان کے پرسنل اسسٹنٹ حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔
گزشتہ 25 برس سے بھی زائد عرصے سے فلم سٹار عامر خان کے ساتھ بطور پرسنل اسسٹنٹ کام کرنے والے اموس پال منگل کے روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ بدھ کے روز ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں۔
اموس پال کی آخری رسومات میں سپر سٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ سمیت بالی ووڈ سے وابستہ کئی شخصیات نے شرکت کی۔ اموس پال ماضی میں رانی مکھرجی کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔
سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،حکومت کورونا وائرس کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے:علی امین گنڈا پور
عامر خان کے دوست اور اداکار کریم حاجی نے اموس پال کے انتقال پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ” وہ تمام موسموں کا آدمی تھا، ہم سب عامر خان اور اس کے سائے دونوں کو جانتے ہیں، وہ ایک ایسا شخص تھا جو ہمیشہ مسکراتا رہتا تھا، اس کا دل سونے کا تھا اور اسی دل کو دورہ پڑ گیا، اس خبر سے میرا دل ٹوٹ گیا، وہ بہت ہی خاص تھا۔”