• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف ماڈل سوزین خان اغوا ؟ معاملہ پولیس کے پاس پہنچ گیا

May 15, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)ماڈل سوزین خان کو بھائی سمیت اغوا کرلیا گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ سوزین کوان کے سابق شوہر نے اغوا کیا،دونوں میں کچھ عرصہ قبل ہی طلاق ہوئی تھی بتایا گیا ہے کہ سوزین خان اور ان کے بھائی کو لاہور کے علاقے سٹیٹ لائف ہاو¿سنگ سوسائٹی سے اغوا کیا گیا۔والدہ نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دے دی ہے اور اعلیٰ حکام سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔سوزین کی شادی کراچی کے عاطف ڈان سے ہوئی تھی اور طلاق کے بعد دونوں میں اختلافات چل رہے تھے۔