• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

علی ظفر بھی عمران خان اور ابرار الحق کے نقش قدم پر، دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے علی ظفر بھی میدان میں آگئے

May 15, 2020

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے میوزک اور فلموں کے سپر اسٹار علی ظفر نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے علی ظفر فاؤنڈیشن بنالی۔

اس سلسلے میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب مزدوروں اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والوں کی عملی مدد کے لیے ہزاروں افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ راک اسٹار علی ظفر کی فاؤنڈیشن کے لیے شہرت یافتہ اداکار، فیشن ڈیزائنر اور بہت سے گلوکار ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے میدان میں آگئے۔فلموں اور ڈراموں کے مشہور اداکار ہمایوں سعید، صبا قمر، مایا علی، مرینہ خان، ہانیہ عامر، منال خان، ماورا حسین، بلال مقصود، عدنان صدیقی، اشنا شاہ، ایمن منیب، اقرار الحسن، ماریہ واسطی، احسن خان اور فہد مصطفیٰ نے وڈیو پیغام میں علی ظفر کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے نیک جذبات کی تعریف کی۔