• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کابل میں حملہ، شاہد خان آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے، بیان جاری کردیا

May 15, 2020

کراچی (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت میں گزشتہ روز دہشت گرد حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعات کی شدید مذمت بھی کی۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کابل میں معصوم بچوں اور عورتوں پر حملہ بربریت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں زچہ بچہ اسپتال اور نماز جنازہ کے دوران ہونے والے ہولناک حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔