• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مکہ مکرمہ میں بارش سے موسم خوشگوار، خانہ کعبہ پر برستی باران رحمت کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

May 16, 2020

مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی)مکہ مکرمہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش سے مکہ مکرمہ اور گردونواح کا موسم خوشگوار ہوگیا۔بارش کے دوران بیت اللہ شریف میں روح پرورمناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت مکہ مکرمہ جزوی ابر آلود ہے جبکہ درجہ حرارت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے خانہ کعبہ میں برستی بارش کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جو دیکھنے والوں کو مسحور کردیتی ہیں۔