• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے کے بعد حسن علی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

May 16, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے باولر حسن علی ایک بار پھر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ۔نجی نیوز چینل دنیانیوز کے مطابق حسن علی کی تکلیف کوئی عام نوعیت کی نہیں ہے۔ نو ٹیسٹ، 53 ون ڈے میچز اور 30 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے والے حسن علی کو اگلے سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں بھی اسی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا۔چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حسن علی 30 اپریل کو دوبارہ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ان کا مکمل خیال رکھے گا۔