• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یوسی کے مکینوں کو بلدیاتی و بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت یوسی کو مثالی یوسی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں

May 16, 2020

سکھر(     رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ     )سکھر میونسپل کارپوریشن کی یونین کمیٹی گیارہ سوکھا تالاب سکھر کےچیئرمین محمد مختیار کھوکھر نے کہا ہے کہ یوسی کے مکینوں کو بلدیاتی و بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت یوسی کو مثالی یوسی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لاک ڈا?ن کے باعث ترقیاتی کاموں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں کچھ مشکلات ہیں انشائ اللہ مئیر سکھر ارسلان شیخ کے تعاون سے یوسی میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل ہو جائینگے ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایات دی ہے کہ ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یوسی کے مختلف علاقوں میں جاری و مکمل ہونے والے تعمیراتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں اور بعد ازیں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ یوسی کونسلر اشفاق انصاری،جاوید اقبال بوٹا و دیگر موجود تھے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں نے پاک کالونی کے عقب میں قائم عرصہ کئی ماہ سے بند واٹر فلٹر پلانٹ کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر یوسی محمد مختیار کھوکھر نے مکینوں کو یقین دلایا کے مکینوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان مشکلات کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے انہوں نے مزید کہا کے کرونا وائرس کے پھیلا? کے روکنے کیلئے یوسی میں جراثیم کش اسپرے سمیت مچھرمار اسپرے کرانے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں تاکہ علاقہ مکینوں کو وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔