• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکھر انتظامیہ کی جانب سے خطیر رقم سے تیار ہونے والی سڑکوں کی ایک بار پھر کھدائی شروع

May 16, 2020

سکھر(    رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ     ) سکھر انتظامیہ کی جانب سے خطیر رقم سے تیار ہونے والی سڑکوں کی ایک بار پھر کھدائی شروع ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں ، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ،شہریوں میں تشویش کی لہر ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں ناقص پلاننگ اور ناتجربے کاری کی وجہ سے شہرکے مختلف علاقوں میں خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کو تعمیراتی منصوبوں کیلئے کھدائی کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے، لاک ڈا?ن کے دوران تعمیراتی کام شروع کئے جانے کے اعلان کے بعد سکھر شہر میں کروڑوں روپے لاگت سے جاری ترقیاتی کام شروع ہوگئے ہیں اور ادھورے چھوڑے گئے کاموں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بے دریغ خطیر رقم سے گلی محلوں میں لگائی جانیوالی ٹف ٹائلز کو اکھاڑنا اور سڑکوں کو توڑنا شروع کردیا ہے کھدائی کے بعد پڑنے والے کھڈے شہریوں کیلئے باعث تکلیف بن گئے ہیں شہریوں کی جانب سے بارہا توجہ دلانے کے باوجود انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کو اکھاڑ کر دوبارہ تعمیر کئے جانے والے ناتجربے کاری والے سکھر انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے عمل پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے شہری حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں سمیت نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے سمیت سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کرنے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔