سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی سربراہی میں باگڑجی کچے منظم ڈاکوو¿ں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کے متعدد محفوظ ٹھکانے و کمین گاہیں نظر آتش کر کے اضافی پولیس پکٹس قائم کر دی گئی ہے آپریشن کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھر پولیس کی موثر حکمت عملی کے تحت جاری آپریشن کے دوران، ڈاکوو¿ں کے متعدد کمین گاہیں ٹھکانے نظر آتش کر دیئے ہیں اورعلاقے میں اضافی پکٹس لگا دی گئی ہیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پہ کڑی نظر رکھی جا سکے ڈاکوو¿ں کے خلاف موثر اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ آپریشن جاری رہیگا اور مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔