سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )سیپکو سب ڈویڑن تین کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،ناجائزاضافی بلز بھیجے جانے سمیت خراب ٹرانسفارمر درستگی کیلئے عملے کی جانب سے رشوت وصولی والے عمل کےخلاف سکھر کی مختلف سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان و صارفین کی بڑی تعداد نے گوپانگ محلہ واری تڑ روڈ پر سیپکو اور متعلقہ سب ڈویڑن کے خلاف بجلی کے ٹرانسفارمر کے نیچےگلے میں بجلی کےمیٹر اور تارییں باندھ اور زیادتی کے خلاف تحریری پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل نصیر گوپانگ،حبیب اللہ انصاری،عامر بلوچ،آصف راجپوت،عبداکحمید شیخ و دیگر نے الزام عائد کیا کہ سب ڈویڑن تین کے ایس ڈی او امجد باچکانی،سیپکو اہلکار برکت مہر،منور و دیگر نے سب ڈویڑن میں رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے غریب لوگوں کو اووریڈنگ کے ناجائز بلز بھیجے جارہے ہیں درستگی کے لئے جانے والے لوگوں کو دفتر سے دھکے دیئے جاتے ہیں خراب ٹرانسفارمر کی درستگی کیلئے رشوت طلب کرکے علاقہ مکینوں کو ماہ مقدس کے ایام اور لاک ڈاو¿ن کی صورتحال کے باوجود حراساں کیا جارہا ہے متعلقہ سب ڈویڑن نے جان بوجھ کر کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کررہی ہے جس کی وجہ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مظاہرین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سمیت سیپکو چیف سلیم احمد و دیگر بالا حکام سے سیپکو سب ڈویڑن تین کے ایس ڈی او اور عملے کی رشوت ستانی اور مکینوں کو بلاجواز پریشان کئے جانے والے عمل کا نوٹس لیکر ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی سمیت صارفین کو سیپکو سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔