• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاک ڈاو¿ن پر عملدرآمد کرانے کیلئے سکھر انتظامیہ نے مزید سختی کرنا شروع کردی ،

May 16, 2020

سکھر(    رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ     )لاک ڈاو¿ن پر عملدرآمد کرانے کیلئے سکھر انتظامیہ نے مزید سختی کرنا شروع کردی ،شہر کے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کردیا گیا ،شہر کے کئی تجارتی و کاروبار مارکیٹ بند، گلی محلوں میں شٹر بند شٹر کھول کاروباری جاری، تفصیلات کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر انتظامیہ نے بھی سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں عملدرآمد کرانے کیلئے مزید سختی کرنا شروع کردی ہے سکھر انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاو¿ن پر عملدرآمد کرانے کیلئے شہر کے مختلف مقامات مینارہ روڈ ،نیوگوٹھ ،شہید گنج ،نیو پنڈ،جیل روڈ ،گھنٹہ گھر،بندر روڈ و دیگر مقامات و شاہراو¿ں سمیت کئی تجارتی و کاروباری مارکیٹ کو رکاوٹیں کھڑی اور خارداد تاریں لگا کرکے آمد و رفت کیلئے مکمل سیل کردیا گیا جبکہ شہر کے مختلف چوراہوں اور مقامات پر سکھر پولیس کی جانب سے لاک ڈاو¿ن ،دفعہ 144 پر عملدرآمد کرانے کیلئے پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کا گشت جاری رہا جبکہ لاک ڈاو¿ن سختی کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں مکمل سناٹے چھائے رہے جبکہ شہر کی گلی محلوں میں قائم تجارتی و کاروباری مارکیٹ میں تاجر برادری کی جانب سے شٹر کھول شٹر بند کاروباری بھی جاری رہا۔