• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی حمایت کی اور ۔۔“افغان طالبان کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیا

May 17, 2020

دوحہ (نمائندہ خصوصی)قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا ہے کہ اگر بھارت افغانستان میں مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد و حمایت کی جس کی وجہ سے افغانستان میں اس کا کردار منفی رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکا کے نمائندہ برائے افغان امن عمل خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی بھی ہے اور امریکا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے۔