• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر،

May 17, 2020

سکھر( رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ ) پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر،متاثرہ علاقوں میں کربلا کا سماع ،شہری دور دراز سے پانی بھرنے پر مبجور ،علاقہ مکینوں کا منتخب نمائندگان سمیت سکھر انتظامیہ سے فراہمی آب یقینی بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور واٹر ورکس اینڈ سروسز کی مجرمانہ غفلت، لاپرواہی اور ناقص کارکردگی کے باعث شہر سکھر کے مختلف علاقوں مائیکرو کالونی ، نیو پنڈ، بھوسہ لائن ،چونا بھٹہ ریلوئے انجن شیڈ، نیو گوٹھ ،ملڑی روڈ و دیگر علاقوں میں لاک ڈاو¿ن اور ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام کے دوران بھی کئی روز سے پانی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے متاثرہ علاقے کربلا کا منظر پیش کررہے ہیں، ،پانی کی قلت کے باعث متاثرہ علاقوں میں گھریلوں سرگرمیاں شدید متاثر اور مفلوج ہوگئی ہیں، شہری دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے اور رقوم کے عیوض پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے،سکھر میونسپل کارپوریشن کے بعد اب پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا نااہل عملہ شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دیتا ہے متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی سندھ ،صوبائی وزراء،سکھر کے منتخب نمائندگان ودیگر بالا حکام سے شہرسکھر میں پانی کی قلت کے باعث درپیش مشکلات سے نجات دلانے سمیت فراہمی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔