• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سانحہ12 مئی ایک ڈکٹیٹر کی سیاہ ترین رات تھی جس میں پرویز مشرف نے اپنی طاقت کےنشےمیں کراچی کو لہو لہان کر دیا۔

May 17, 2020

سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) سانحہ12 مئی ایک ڈکٹیٹر کی سیاہ ترین رات تھی جس میں پرویز مشرف نے اپنی طاقت کےنشےمیں کراچی کو لہو لہان کر دیا۔ماووں کے لال اور بہنوں کے بھائیوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی۔ تاریخ کبھی بھی ڈکٹیٹر کے مکے لہرانے اس اقدام کو معاف نہیں کریگی۔اورسانحہ میں شہید ہونے والے کارکنوں اور وکلاءکی قربانیوں کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا، بارہ مئی کو ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ ریلی میں جانے والے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جانے والے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سعید حسین مغل اور پنوں عاقل سے آئے ہوئے چودھری جاوید کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور دوران ملاقات میں قائد میاں محمد نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر لمبی لمبی تقریروں میں میاں نواز شریف کی حکومت پر تنقید کرنے والوں نے اج ملک کو بحرانوں کی دلدل کی طرف دھکیل دیا ہے، مہنگائی عروج پر ہونے کی وجہ سے عوام پریشانی میں مبتلا ہیں اور ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے ن لیگ نے ہمیشہ وطن عزیز کی ترقی ، سلامتی ، خوشحالی سمیت عوام کی فلاح و بہبود اور انکے حقوق کیلئے کام کئے ہیں اور ہمیشہ کرتی رہے گی ن لیگ کے کارکنان نے اپنے قائدین کے عوامی فکر و فلسفے کے تحت عوام کے بلا تفریق خدمات میں مصروف عمل ہے ۔