ٍ سکھر( ٍ رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )خیرپور کے تعلقہ کنگری کے نواحی گاو¿ں کے مکین گھمرو برادری سے تعلق رکھنے والے صداقت علی گھمرو نے برادری کے بااثر افراد کی جانب سے زرعی زمین پر قبضے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے پانچ ماہ سے جوابداروں سرفراز ،فدا حسین،اشفاق ،نذیر ،اونگزیب و دیگر نے ہماری 20ضرب زرعی زمین پر غیر قانونی قبضہ کرلیا ہے اور شکایت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گھروں پر حملہ کرکے حراساں کیا جارہا ہے قبضے کے خلاف اور انصاف کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں لیکن ابتک کچھ نہیں ہوا پولیس بھی تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ملوث افراد کیساتھ ملکر ہمیں ڈرا دھمکا رہی ہے متاثرہ شخص نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی سمیت زمین سے قبضہ ختم کرانے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔