• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جامعہ عثمانیہ مسجد پرانہ سکھر میں تکمیل ختم القرآن دعائیہ تقریب منعقد

May 17, 2020

سکھر( رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )جامعہ عثمانیہ مسجد پرانہ سکھر میں تکمیل ختم القرآن دعائیہ تقریب منعقد ہوئی تقریب میں نامور عالم دین ،نعت خواں سمیت معززین شہریوںمعمولی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےئے جامعہ عثمانیہ مسجد پرانہ سکھرکے خطیب مفتی محمد اعظم مہر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں قرآن پاک کی شان نزول ہوئی رمضان کے مہینے میں رب کائنات نے اپنے پیاروں کیلئے شب قدر جیسی رات عطا فرمائی جو ہزاروں سال سے افضل ہے ماہ مقدس رمضان المبارک رحمتیں سمیٹنے ،مغفرت ،بخشش سمیت جہنم کی آگ سے بچنے کا مہینہ ہے اسی ماہ اللہ تعالی آسمانوں اور جنتوں کے تمام دروازے کھول دیتا ہے، ماہ مقدس میں غریب و مسکین کا خیال رکھنا ہم سب فرض ہے عید کی خوشیوں میں غریب بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے سحری اور افطار ی کرانا افضل عبادت اور سنت رسول ہے ہمارے پیارے نبی ? نے یتیموں ، مسکینوں اور غریبوں سے پیار اور انکا خیال رکھنے کا درس دیا ہمیں چاہئے کہ رمضان المبارک اور عید کے دوران اپنے غریب بھائیوں کا خصوصی طور پر خیال رکھیں کیونکہ ماہ مقدس رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔