• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف کے گیلے وال اور پرمٹ میں چھاپے،

May 17, 2020

لودھراں : اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف کے گیلے وال اور پرمٹ میں چھاپے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دس دوکانیں سیل کردیں ۔اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اڈہ پرمٹ پر قائم وسیم آئرن سٹور، الطاف ویلڈنگ سٹور، آڈہ شاہنال پر موجود رحمان پینٹ سٹور، عبداللہ اکرم موبائل شاپ ،جاوید موبائل شاپ، 12 ایم پی آر میں قائم ماشاء اللہ آئل ایجنسی، گیلے وال میں حافظ سلیم آئرن سٹور، ماشاء اللہ سٹیل ورکس، لکی ٹیلرز اور گیلے وال کے آفتاب پینٹ سٹور کو سیل کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کارروائیوں کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رہے گا۔
ایریا رپورٹر نذر عبّاس