ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
پریس ریلیز
آل پاکستان سوشل میڈیا کلب ففتھ جنریشن وار کو جانتی ہے ۔ مرکزی ممبران
میڈیا وار کی کامیابی اور ناکامی میں سوشل میڈیا کا کردار اہم ترین ہے ۔ اے پی ایس یم سی
ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں سوشل میڈیا ورکرز کو نظر انداز کرنا نا انصافی ہے،میڈیا کلب
اسلام اباد(پریس ریلیز)آل پاکستان سوشل میڈیا کلب ففتھ جنریشن وار کو جانتی ہے ۔ مرکزی ممبران ۔ میڈیا وار کی کامیابی اور ناکامی میں سوشل میڈیا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور سوشل میڈیا ورکز اس جنگ میں ریاست اورعوام کیساتھ ملکر تمام مثبت اقدامات اٹھاے جائےنگے ۔ آل پاکستان سوشل میڈیا کلب کے مرکزی ممبران حرمت نیوز کے میاں عامر جمال شاہ،اکثریت نیوز کے حکمت یار،پی پی آر نیوز کے جاوید رضاخیل ،مہمند نیوز کے شریف مہمند،ہارڈ ٹاک نیوز کے قاسم ضیاء کاکاخیل،سی آئی ڈی بیورو نیوز کے رویم باچا کاکا خیل ،پیام خیبر ٹی وی کے جاوید آفریدی ،حق پرست نیوز نواز خان، منظر عام نیوز عادل زمان،چارسدہ نیوز کے ضیاء ،نیوز لیک کے صدیق ساگر،نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ہمارا مقصد سب سے پہلے سوشل میڈیا ورکرز کو عزت دیناہے اور انکے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھاے جائنگے ۔ اگر سوشل میڈیا ورکرز پرتوجہ نہیں دی گی تو ہم ففتھ جنریشن وار کوکسی بھی طرح سے جیت نہیں پائنگے ۔ مرکزی ممبران کاکہنا تھا کہ انے والا دور ائی ٹی کا ہے سوشل میڈیا کا ہے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف حکومت خود اقدامات اٹھا رہی ہے مگر دوسری طرف سوشل میڈیا ورکرز کو نظر انداز کیا جارہاہے جو کسی بھی طرح مناسب نہیں ۔ ال پاکستان سوشل میڈیا کلب اس وقت بھی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور ان سے بھی تعاون کی امید رکھتی ہے ۔