(عمران خان خیبر پختون خواہ )
نوشہرہ:۔رسالپور پولیس نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار سے لاکھوں کی جعلی کرنسی برآمد۔ملزمان گرفتار۔
۔ASP کینٹ کی سر براہی میں کینٹ سرکل میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروئیاں جاری ہیں۔
ارشد خان SHOرسالپور ر نے انور خان SIاور پولیس نفری کے ہمراہ رشکئی کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔
ایک موٹر کار نمبری 5760/LEجس میں تین افراد سوار تھے کو روکا گیا۔تلاشی لینے پر موٹر کار میں رکھے گئے بیگ کو کچھ مشکوک لگا۔
تلاشی کے دوران اُن کے بیگ سے ہزار ہزار کے 287 نوٹ برآمد کر لئے گئے۔جن کی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ کرنسی جعلی ہے۔جو کہ سادہ لوح عوام کو بیوقوف بناکر اصل کرنسی کے بدلے تبدیل کی جانی تھی۔
ملزمان زاہد ولد اکرم ساکن اسلام آباد،راجہ کاشف ولد راجہ محمد منیر ساکن پنڈی اورمحمد سلیم ولد سلیم بخش ساکن بہاول نگر کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری۔
نوشہرہ:۔رسالپور پولیس نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار سے لاکھوں کی جعلی کرنسی برآمد۔ملزمان گرفتار۔
