• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاک ڈاﺅن میں نرمی ہوتے ہی ایس او پیز نظر انداز، شہر میں چھوٹی بڑی گاڑیاں کا داخلہ عام

May 18, 2020

سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )لاک ڈاﺅن میں نرمی ہوتے ہی ایس او پیز نظر انداز، شہر میں چھوٹی بڑی گاڑیاں کا داخلہ عام ، مختلف علاقوں میں ٹریفک جام،پیدل چلنے والوں کودشواریوں کا سامنا ، ٹریفک پولیس عیدی مہم میں مصروف ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ، کمشنر سکھر،مئیر سکھر و دیگر بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد سکھر انتظامیہ ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے میں ناکام نظر آرہی ہے لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد شہر کے مختلف مقامات گھنٹہ گھر ،ریس کورس روڈ، گھنٹہ گھر چاڑی ، اسٹیشن روڈ ، مینارہ روڈ ، اسٹیڈیم روڈ،جناح چوک،بندر روڈ،شہید گنج و دیگر علاقوں میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت اور بے ترتیب پارکنگ کے باعث بدترین ٹریفک جام ہونا شروع ہو گیا ہے ٹریفک جام اور غلط پارکنگ کی وجہ سے شہر میں پیدل چلنے والوں کوبھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لاک ڈا?ن میں نرمی کے بعد سکھرشہر میں اندرو ن سندھ سے گاڑیوں اور لوگوں کی آمد رفت اور خریدار وں کا بھی رش بڑھ رہا ہے تعینات پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کھلے عام ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے جبکہ ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے مقامات پر تعینات ٹریفک اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے عیدی مہم میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں شہر میں ٹریفک قوانین پر عملدر آمد نہ ہونے پر شہری حلقوں نے کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر سکھر ، میئر سکھر ، ایس ایس پی سکھر سے لاک ڈاو¿ن پر سختی سے عملدرآمد کراتے ہوئے شہریوں کی زندگیاں محفو ظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔