• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکھر مین تین روز لاک ڈاﺅن رہنے کے بعد بند دکانیں اور کاروبار کھل گیا،

May 18, 2020

سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ)سکھر مین تین روز لاک ڈاﺅن رہنے کے بعد بند دکانیں اور کاروبار کھل گیا، تاجروں کے چہرے کھل اٹھے، دکانیں کھلتے ہی ایس او پیز نظر انداز، بازاروں میں رش بڑھ گیا،تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کاروبار کی مشروط اجازت دینے کے بعد سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی تین روز کاروبار بند رہنے کے بعد ایس او پیز پر عملدر آمد کرتے ہوئے کاروباری وتجارتی مراکز کھلنا شروع ہوگئے ہیں لیکن سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر کے تاجر وں نے بھی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کومکمل نظر انداز کردیا گیا ہے ،بازار کھلتے ہی وہاں پر خریداروں کا رش لگ گیا ہے سماجی فاصلہ کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا جارہا ہے دکانوں پر ایک نہیں کئی کئی لوگ موجود ہیں اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی تو نا کوئی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں دوسری جانب سڑکوں پر بھی ٹریفک بھی معمول سے زیادہ دکھائی دے رہا ہے اور آج بازار کھلتے ہی سڑکوں پر ٹریفک جام کے مناظر بھی دکھائی دے رہے ہیں۔