سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پر سکھر پولیس کی اہم کاروائی، تھانہ سنگرارکے علاقے میں کچی شراب بنانے والے کارخانے پرچھاپہ، مضر صحت کچہ شراب کے 6 ڈرم میں 1200 لیٹر شراب برآمد، مقدمہ درج ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پر ایس پی ظفر صدیق نے تھانہ سنگرار کے علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے کچی شراب بنانے والے اڈے پر چھاپہ مارکر 6 ڈرم اور1200 لیٹر شراب اور شراب بنانے والے الات ڈرم مٹکے و دیگر سامان برآمد کرکے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس پکٹ قائم کردی گئی ہے۔