• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریسکیو1122 نے صوبے بھر میں بس اڈوں میں جراثیم کش سپرے کا عمل شروع کردیا ہے

May 18, 2020

پشاور ( عمران خان) ریسکیو1122 نے صوبے بھر میں بس اڈوں میں جراثیم کش سپرے کا عمل شروع کردیا ہے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیراحمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر ٹرانسپورٹ بحالی کے بعد ریسکیو1122 نے صوبے بھر مے 26 اضلاع میں خصوصی جراثیم کش سپرے شروع کردی ہے جس کے دوران ریسکیو1122 مختلف اڈوں میں جراثیم کش سپرے کرے گی، ریسکیو1122 17 مارچ سے اب تک تقریباً 5 ہزار سے زائد کلورین، بلیچ اور کیمیکلز استعمال کرکے صوبے بھر میں سپرے کیا، ریسکیو1122 کا بنیادی مقصد مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے جبکہ جراثیم کش سپرے سے مسافروں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل و عیال کو بھی تحفظ فراہم ہوگا۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ ریسکیو 1122پشاور میں رش والے مقامات اور اندرون شہر میں روانہ سپرے کررہاہے اور ریسکیو 1122 کورونا وائرس سے بچاؤ، تدارک اور آگاہی کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں لیکن یہ تمام تر کوششیں عوام الناس کے تعاون سے ہی اس مہم کو کامیاب بنا سکتی ہیں۔ عوام الناس حکومت کی جانب سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عمل کرکے اس وبا سے بچ سکتے ہیں۔