• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تاجر انصاف خیبرپختونخوا کے نمائندہ وفد کی کمشنر ہاؤس میں لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے اہم بیٹھک

May 18, 2020

(عمران خان خیبر پختون خواہ )
تاجر انصاف خیبرپختونخوا کے نمائندہ وفد کی کمشنر ہاؤس میں لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے اہم بیٹھک

کمشنر ہاوس ملاقات میں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور اے ڈی سی پشاور اشفاق خان پشاور بھی موجود تھے

تاجر انصاف کے وفد کی قیادت تاجر انصاف کے صدر حاجی شایدخان نے کی
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا صوبائی حکومت کی جانب سے موثر لاک ڈاؤن کرنے پر پشاور کے تاجروں کا شکریہ ادا کیا لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے کا وعدہ کیا
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نےتاجر انصاف کی خدمات کو سراہا

تاجر انصاف کے صدر حاجی شاہد خان نے حکومت اور انتظامیہ کو لاک ڈاؤن میں مزید نرمی اور پشاور کے تاجروں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی
تاجر انصاف کے صدر حاجی شاید خان کا مزید کہنا تھا رمضان المبارک ختم ہونے میں کچھ دن رہ گئے ہیں
آخری عشرے میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے

تاجر انصاف کے وفد میں حاجی شاپور سلام ولی محمد صیام الحق خرم شہزاد اکبر خان شاہد بلال ترجمان تاجر انصاف اخونزادہ زاہد علی شاہ بھی موجود تھے