(عمران خان خیبر پختون خواہ )
ڈی آئی جی ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کی ڈی پی او تورغر کے ساتھ کرائم و دیگر امور کے حوالے سے میٹنگ
مجرمان اشتہاری کی گرفتایوں کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ قاضی جمیل الرحمن
نوماسک نو شاپنگ مہم پربھر پور انداز میں عملدآمد کروائیں اور لوگوں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی تلقین کریں۔ ڈی آئی جی ہزارہ
ایبٹ آباد()ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے ضلع تورغر کے کرائم اور دیگر امور کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر قمر حیات سے تفصیلی میٹنگ کی۔ڈی پی او تورغر قمر حیات نے ضلع تورغرمیں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات،منشیات فروشی کی روک تھام، مجرمان اشتہاری کی گرفتاری، قبضہ و لینڈ مافیا و دیگر اہم امور کے بارے میں ڈی آئی جی ہزارہ کو بریفنگ پیش کی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے تورغر پولیس کی جانب سے حکومتی احکامات کے نفاذ اور کرائم و امن و امان کی صورتحال کو کنڑول میں رکھنے پر تورغر پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے ڈی پی او تورغر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث پولیس کی زمہ داریاں اور بڑھ گئی ہیں اس لئے بہترین حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی کوشش کریں بازاروں میں لوگوں کا ہجوم بڑھ رہا ہے نوماسک نو شاپنگ مہم پربھرپور انداز میں عملدآمد کروائیں اور لوگوں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی تلقین کریں۔ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ تورغر دوردراز کا علاقہ سے ا س لئے بہت سے مجرمان اشتہاری وہاں روپوش ہو جاتے ہیں اپنے ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کریں کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاریوں کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔چونکہ تورغر میں زیادہ تر لوگ آمد و رفت کے لئے کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں ندی اور دریاکے کنارے پرایسے پولیس اہلکاروں کو تعینات دیا جائے جو کہ تیراکی جانتے ہوں جو کہ آنے اور جانے والے افراد کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور مقامی لوگوں کو مشکلات میں بھی مدد کی جائے اور کسی ناگہانی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کیا جا سکے۔