استنبول (نمائندہ خصوصی) 19 مئی جدید ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک اور “آزادی کی جنگ کے ہیرو”کی یاد میں یوم کھیل و نوجوان کے طور پرمنایاجاتاہے۔ صدر رجب طیب اردگان نے کہا ، “میں 19 مئی کو اتاترک کی یاد میںاپنے نوجوانوں کو کھیلوں اور جوانوں کے قومی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کو اپنی جنگ آزادی کے سب سے پہلے اور سب سے اہم ہیروغازی مصطفی کمال اتاترک کے گراں مایہ خدمات کو یاد کرتا ہوں ،”۔ صدر رجب طیب اردگان نے کہا “19 مئی ، ایک آزاد اور خوشحال مستقبل کی طرف ہماری جدوجہد کا آغاز تھا جب ہماری قوم نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ترک نہ تو اپنی آزادی کو چھیننے دیں گے نہ ہی غلامی کی زندگی جئیں گے۔ اس موقع پر ترکی کی خاتون اول ایمن ایردوآن اپنے ٹویٹر پر لکھا ، “میں پوری قوم کے 19 مئی کو اتاترک ، یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈے کی مبارکباد پیش کرتی ہو۔