• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان میں چیک پوسٹ اور مسجد پر حملہ،درجنوں افراد ہلاک

May 20, 2020

کابل(نمائندہ خصوصی)اسلامی جمہوریہ افغانستان میں ماہ رمضان میں بھی لڑائی اپنے عروج پر ہے۔گزشتہ شب چیک پوسٹ اور اس سے پہلے ایک مسجد پر ہونے والے حملے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

ڈان نیوز نے اے ایف پی کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ شب سحری سے قبل تقریبا ایک بجے طالبان جنگجووں نے قندوز میں واقع ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیااور اس پر قبضہ کرلیا۔ تاہم حکام کے مطابق افغان فضائیہ کی مدد سے نہ صرف چیک پوسٹ کا قبضہ واپس چھڑوایا گیا بلکہ چالیس جنگجو بھی مارے گئے۔وزیردفاع اسداللہ خان سمیت واقعے میں آٹھ سکیورٹی اہلکار وں ا سمیت کل اٹھارہ افراد مارے گئے۔ اس دوران تین شہریوں کی ہلاکت اور پچپن کے زخمی ہونے کا بھی بتا یاگیاہے۔

افغان آرمی کے ترجمان ہادی جمال کا کہنا تھا کہ ‘لڑائی کے دوران شرپسندوں نے ہماری ایک پوسٹ پر قبضہ کیا جسے کچھ ہی دیر بعد سیکیورٹی فورسز نے واپس لے لیا۔’

دوسری جانب دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع صوبے پروان کے گاؤں خلال زئی میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کیا اور نماز عصر ادا کرنے والے نمازیوں پر فائرنگ کردی۔پروان پولیس کے سربراہ ہارون مباریز نے بتایا کہ حملے میں 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔