• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس،بابراعظم دورہ انگلینڈ پر جائیں گے یا نہیں ؟ قومی ٹیم کے کپتان اپنا فیصلہ سنا دیا

May 20, 2020

لاہور(ویب ڈیسک)بابر اعظم نے دورہ انگلینڈ کا فیصلہ مکمل طور پر پی سی بی پر چھوڑ دیا، ان کا کہنا ہے کہ اس سیریز کیے حوالے سے مجھ سے زیادہ فیملی پریشان ہوگی، بورڈ نے ٹور کو محفوظ قرار دیا تو ضرور جاﺅں گا،پاکستان نے طویل عرصے ہوم میچز نہ کھیلنے کا تلخ تجربہ کیا، اب کورونا کی وجہ سے تماشائیوں کے بغیر اسٹیڈیمز میں کھیلنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ دنیا تبدیل ہوگئی تو کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا ماحول بھی بدلے گا، بہت جلد نئی صورتحال کے تقاضوں کو سمجھنا ہوگا، انگلینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے وہاں کا سفر کرنے والا کوئی بھی فرد خدشات کا شکار ہوگا، ٹور کی صورت میں مجھ سے زیادہ میری فیملی پریشان ہوگی لیکن اگر پی سی بی حالات کا جائزہ لینے کے بعد سیریز کو محفوظ سمجھتا ہے تو میں ضرور جاﺅں گا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز 2009 سے2019 تک یو اے ای کے خالی میدانوں میں کھیلتے رہے ہیں۔