• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سید محمد امتیاز شاہ کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کے پولیس آفسران کو سماج دشمن عناصرو منشیا ت فروشوں /سمگلروں کے خلاف بھر پور کاروائی

May 22, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے
اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سید محمد امتیاز شاہ کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کے پولیس آفسران کو سماج دشمن عناصرو منشیا ت فروشوں /سمگلروں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی پولیس سربرا ہ کیپٹن(ر) واحد محمودکی نگرانی میں صدرپولیس نے منشیات فروشوں /سمگلروں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا ئے جا کر بھاری مقدار میں منشیات جس میں چرس اور آئس نشہ مع دو ملزمان و موڑ کارسمیت گرفتارکر کے مقدمہ کا اندراج کر لیا۔
مقامی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے منشیات سمگلرز بھاری مقدار منشیات گاڑی میں چھپا کر سمگل کرنے کا مضموم ارادہ رکھتے ہیں جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوتھانہ صدر نے اپنے تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پر ٹیمیں تشکیل دے کر پولیس ناکہ بندی کی جبکہ اسی دوران ڈیرہ ٹانک روڈ پر ڈسٹری نمبر 6پل پر ایس ایچ او تھانہ صدر نے مشکوک موٹرکارنمبرLXJ/1713 کو رکنے کا اشارہ کیا جس میں عبدالرحمان ولد فضل محمد قوم کنڈی سکنہ محمد اکبر ڈاکخانہ پائی حال عبدالرزاق کالونی ضلع ٹانک اور رستم خان ولد نور داد قوم اعوان سکنہ گرہ کوڑ ا ٹانک سوار تھے جبکہ موٹر کار کی کڑی تلاشی لینے پر موٹر کارکی پچھلی سیٹ کے نیچے خفیہ خانوں میں سے پلاسٹک کے لفافوں میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں چرس جس کا کل وزن 22کلو250گرام اور 500گرام آئس نشہ اور دھات جس کی قیمت لاکھوں روپے بتلائی جاتی ہے برآمد کر کے فوری طور پر دونوں اشخاص بمع موٹر کار گرفتار کر لیا جبکہ برآمد شدہ منشیات قبضہ پولیس کر کے زیر دفعہ/1120CNSA 9DCNSAمقدمہ نمبر 296مورخہ 22/05/2020تھانہ صدر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔بدوران تفیش ملزمان نے بتلایا کہ وہ یہ منشیا ت صوبہ بلوچستان سے ٹانک میں سمگل کرنی تھیں۔دونوں سمگلروں سے اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد امتیاز شاہ نے اپنی جانب سے صدر پولیس کی کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ مع پولیس پارٹی کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد جاری کرنے کا اعلان کیا اس کے ساتھ ساتھ ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ ڈیرہ ریجن میں پولیس کی جانب سے سماج دشن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور کسی فر د واحد کو اس کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی کہ وہ اس شہر کو یا اس کی عوام کو کسی بھی حوالے سے نقصان پہنچانے کی سوچ رکھتے ہوں۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے تینوں اضلاع کے تھانہ ایس ایچ اوز کو اپنی جانب سے خصوصی احکامات دیتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے حوالے سے کسی قسم کی رعائت نہ برتی جائے او ر ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں جو اس ملک و قوم کے دشمن ہیں۔