• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد امتیاز شاہ نے ڈیرہ شہر کی مختلف ناکہ بندیوں کااچانک دورہ

May 22, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے
اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد امتیاز شاہ نے ڈیرہ شہر کی مختلف ناکہ بندیوں کااچانک دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے کہا کہ تمام جوان الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں خاص کر رات کے اوقات میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی لاپرواہی و غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔
ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ محمد امتیاز نے شہرکی سیکورٹی کا جائزہ لیا جبکہ اندوران شہر بازاروں کے دورہ کے دوران شہریوں سے ملاقات کی اور امن و امان کے حوالے سے دریافت کیا جس پر لوگوں نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے ماہ مبارک میں سیکورٹی کے انتظامات بہت ہی بہتر ہیں اور لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے۔جس کے بعد ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج نے 15پر پولیس جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیااس موقع پر ضلعی پولیس سرابراہ کیپٹن (ر) واحد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ محمد امتیاز شاہ نے ضلعی پولیس سرابرہ کو ہدایات جاری کیں کہ شہر میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے اور سرکلر روڈ اور بازاروں میں پولیس گشت کا اضافہ کیا جائے خصوصاً رات کے اوقات میں ایس ایچ اوز او ر ایس ڈی پی اوز صاحبان ان روڈ رہیں گے اور تمام ناکہ بندیوں اور ڈیوٹی پر معمور جوانوں کو چیک کریں گے۔بلخصوص چاندرات کے حوالے سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے اس کے ساتھ ساتھ ماہ مبارک کے آخری چند ایام میں چاروں بازاروں میں چنگ چی رکشہ و بڑی چھوٹی گاڑیوں کے داخلہ پر مکمل پابندی لگائی جائے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
بعدہئ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے تینوں اضلاع کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو سختی سے وارننگ جاری کی کہ کسی بھی علاقہ سے ہوائی فائرنگ کی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے ایس ایچ او سٹی و کینٹ اپنے علاقہ میں پٹاخے بنانے یا بیچنے والے دکانداروں اور افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔اور چاند رات پر تمام افسران و جوانان انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں اور عام عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولت پیدا کریں۔آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے کہا کہ پولیس کا مورال بلند ہے اور شہر بھر میں سیکورٹی انتظامات بہت بہتر ہیں اس حوالے سے مزید بھی ہر ممکن اقدامات لیے جائیں گے اور شہر میں امن و امان کی صورت حال کو ہر گز خراب نہیں ہونے دیا جائے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ہر قسم کی سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔