نیو یارک(نمائندہ خصوصی )امریکہ کی ریاست میسوری میں ایک ہیر سٹائلسٹ 91 افراد میں کورونا وائرس منتقل کرنے کا سبب بن گیا۔میسوری کے شہر کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کے مطابق ہیر سٹائلسٹ کو علم تھا کہ اسے کورونا وائر س ہے، اس کے باوجود اس نے خود کو قرنطینہ میں رکھنے کے بجائے اپنے سیلون پر لوگوں کے بال تراشنے کا سلسلہ جاری رکھا، اور 7 ساتھی ورکرز اور 84 گاہکوں کو کورونا وائرس کا شکار بنادیا۔واضح ہو کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ98 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔