• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکا میں جلاوگھیراو،ہنگامے،توڑپھوڑ، تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟

May 30, 2020

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکا کی ریاست مینیسوٹا میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے قتل کےبعدشروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ملک بھرمیں پھیل گیا, ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے,واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاوس کے سامنےسیکڑوں مظاہرین کااحتجاج,کشیدگی بڑھنے پر صدارتی محل کو لاک ڈاون کردیاگیا۔

بروکلین میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آئے ، گاڑیاں جلائی گئیں اور پولیس کا گھیراو کیا گیا جس پر سکیورٹی اہلکار بھی حرکت میں آگئے اور لاٹھی چارج کرتےہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے 70افراد کو گرفتار کرکے مقامی بسوں میں بھر دیاتاہم بسوں کے ڈرائیورز نے مظاہرین کا ساتھ دیتے ہوئے انہیں تھانے منتقل کرنے سے انکار کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے اہم ترین ساتھی اور وزیر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ،اس وقت کہاں ہیں ؟رات کے پچھلے پہر تشویش ناک خبر آ گئی

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار نے سیاہ فام شخص کو دبوچ رکھا اور اس کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھا ہوا ہے۔

بعد ازاں سیاہ فام شخص کی شناخت 46 سالہ جارج فلائیڈ کے نام سے ہوئی جو گردن پر گھٹنے کی وجہ سے سانس نہیں لے سکا اور دم توڑ دیا۔