• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شوبز انڈسٹری کے دو اور ستارے ایک ہوگئے

May 30, 2020

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی ایک اور اداکار جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔ اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے گزشتہ روز لاک ڈائون کے دوران شادی کرلی۔فریال محمود نے اپنےانسٹاگرام اکاو¿نٹ کی اسٹوریز پر دوستوں کی جانب سے دی جانے والی مبارکباد کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔دوسری جانب اداکار دانیال راحیل نے بھی مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے فیس بک پر ایک پیغام شیئر کیا۔دانیال راحیل نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ‘میں اور فریال محمود دو سال قبل ملے تھے جس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو جانا اور پھر ساری زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا’