• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

(موٹرکار چور گرفتار، چار عدد مسروقہ موٹر سائیکل، دو گاڑیاں برآمد)

May 31, 2020

پشاور( عمران خان )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے پوش علاقہ حیات آباد میں سرگرم موٹر کار چور گروہ کا سراغ لگا کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق ہمسایہ ملک افعانستان سے ہے جو ہسپتالوں اور اتوار بازار سے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد ورادتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے دو عدد مسروقہ گاڑیاں اور دو عدد موٹر سائیکل برآمد کر لئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافت کی توقع کی جا رہی ہے

تفصیلات کے مطابق مدعی شاہد ولد امداد خان نے تھانہ حیات آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنی والدہ کے علاج معالجہ کی غرض سے حیات آباد کے ایک نجی ہسپتال آیا تھا جہاں کسی نامعلوم ملزم نے اس کی گاڑی چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

ایس پی کینٹ تصور اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کی سربراہی میں ایس ایچ او ظفر خان اور انوسٹی گیشن سٹاف پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ اتوار بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز کے آس پاس سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جس کے دوران وارداتوں میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران مرکزی ملزم اور گروہ کے سرغنہ ملزم اعظم ولد عبدالمجید سکنہ لنڈی کوتل سمیت چار ملزمان واصل والد محمد ایوب سکنہ افعانستان، نیک محمد ولد خیبر سکنہ لنڈی کوتل حمید والد سحر گل سکنہ افغانستان حال حیات آباد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل اور گاڑی چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ گاڑیوں کے جعلی کاغذات وغیرہ بنانے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے ایک کیری وین، ایم عدد موٹر کار اور دو مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے