• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دوسری شادی سے پہلے افیئر کی افواہوں پر ،شہروز سبزواری بھی میدان میں آگئے

Jun 2, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)اداکار شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ ان کی سائرہ یوسف سے شادی ختم ہونے کی وجہ صدف کنول نہیں ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی اداکارہ سائرہ سے علیحدگی اگست 2019 میں ہوئی تھی اور اس کی وجہ کوئی اور عورت یا صدف نہیں تھی، سائرہ سے علیحدگی کے تین سے چار ماہ بعد میں صدف سے ملا تھا اور وہ اس وقت صرف میری کولیگ تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں سائرہ کو طلاق دینا نہیں چاہتا تھا مگر ہمارے درمیان ذاتی نوعیت کے مسائل حل نہ ہو سکے جس کی وجہ سے ہمارے بیچ مبرات ہوئی اور ہم عزت سے علیحدہ ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میرا اور صدف کا کوئی غلط رشتہ نہیں تھا۔

شہروز نے کہا کہ میں یہ ویڈیو اپنی بیٹی کے لیے بنا رہا ہوں کیونکہ ا?ج سے چھ سال بعد جب وہ میرے پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے سوال کرے گی تو میں اسے یہ ویڈیو دکھاو¿ں گا اور کہوں گا بیٹا دیکھو میں نے تنقید کے جواب میں کیا کہا۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک میرے جان ہے میں سچ بولوں گا اور اپنے خاندان کا دفاع کروں گا۔ ا?ج کل چپ رہنے میں کچھ نہیں رکھا ہے، اگر کوئی تہمت لگا رہا ہے تو وہ اسے ثابت بھی کرے۔