مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ )
مورو کے قریب گاٶں سرائی طالب حسین زرداری میں زرعی زمین کے نہری پانی پر تصادم۔
تین افراد سخت زخمی۔
تعلقہ ہاسپیٹل مورو میں داخل۔
مورو پولیس اسٹیشن پر این سی داخل۔
تفصیل کے مطابق مورو کے قریب گاٶں سرائی طالب حسین زرداری کے رہائشی پذیر مظہر علی زرداری، نیاز حسین زرداری ولد طالب حسین زرداری، خادم حسین زرداری اور خادم حسین زرداری ولد نیاز حسین زرداری گاٶں کے قریب اپنی زرعی زمین میں نہری پانی دینے کے لئے پہنچے تو اچانک ڈنڈہ، کلہاڑیاں بردار بااثر غلام رسول زرداری، محمد حسین زرداری، محمد یاسین زرداری اور دیگر نے ان کے اوپر حملہ کردیا، انہیں ڈنڈے اور کلہاڑیوں کے وار کر کے لہولہاں کردیا اور آسانی سے فرار ہو گئے۔
ایسی رپورٹ انہوں نے مورو پولیس اسٹیشن پر داخل کروائی ہے۔
مورو پولیس نے رپورٹ داخل کر کے زخمیوں کو علاج معالج کے لئے لیٹر دے دیا۔
مذکورہ زخمیوں نے تحصیل ہاسپیٹل مورو سے علاج کروایا اور مریم پٹی بھی کروائی۔
زخمیوں نے بتا یا کہ مورو پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ہمارے ہی نوجوان اللہ ڈنو زرداری کو گرفتار کرلیا ہے۔
زخمیوں نے نیشنل پریس کلب مورو کی آفیس میں احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ مورو پولیس بااثر لوگوں اور حملہ آور لوگوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ہماری ہی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گرفتار نوجوان کو آزاد کیا جائے اور حملہ آوروں کو فلفور گرفتار کیا جائے دوسری صورت میں ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔
رپورٹ:-
سندھی الطاف سومرو،
مورو سندھ۔