• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”پاکستانی سکواڈ سے خبردار رہنا کیونکہ۔۔۔“ سابق آسٹریلین کھلاڑی نے انگلش ٹیم کو ’وارننگ‘ دیدی

Jun 15, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے انگلش کرکٹ ٹیم کو پاکستانی سکواڈ کی صلاحیتوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کیخلاف اپ سیٹ کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سابق آسٹریلین سپنر نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کیا گیا 29 رکنی پاکستانی سکواڈ میزبان ٹیم کو اس کے میدان میں ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مجھے امید ہے گرین شرٹس پوری طرح تیار ہیں اور سیریز بہت دلچسپ رہے گی۔

انہوں نے پاکستانی سکواڈ سے امید وابستہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپ سیٹ کر سکتا ہے، اور امید ہے کہ انگلینڈ کیلئے روانہ ہونے سے قبل اسے معیاری پریکٹس بھی ملے گی۔ دریں اثنا پاکستان انڈر 19 کے بیٹسمین حیدر علی کو بھی انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20میچز کی سیریز کیلئے 29 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو اگست اور ستمبر میں کھیلی جائیں گی۔

انگلینڈ ٹیم کے دھواں دار بلے باز اور پشاور زلمی میں حیدر علی کے ساتھی کھلاڑی ٹام بینٹن نے انگلینڈ کے خلاف پاکستانی سکواڈ میں شامل کئے جانے پر حیدر علی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کال پر آپ کو شاباش ہے۔