• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے نواحی گاؤں 305 ۔ای بی کے بنیادی مرکز صحت میں مویشی باندھے جا رہے ہیں

Sep 5, 2019

وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے نواحی گاؤں 305 ۔ای بی کے بنیادی مرکز صحت میں مویشی باندھے جا رہے ہیں اور گوبر کی پاتھیاں اور لکڑیاں وغیرہ رکھی جارہی ہیں جس کی وجہ سے بنیادی مرکزصحت مویشیوں کے بھانہ کا نقشہ پیش کرنے لگا ہے ۔
بورے والا
اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بھی اس سلسلہ میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اس سلسلہ میں ڈیوٹی ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ یہ گائے وغیرہ میری ہیں اور میں نے ہی یہاں لکڑیاں اور پاتھیاں وغیرہ رکھی ہوئی ہیں اعلی افسران کو سب کچھ پتا ہے آپ نے جو کرنا ہے کرلو۔
جس پر مقامی عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے
رپورٹ…
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی